Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ماسک لگاتے ہوئے چشمے پر بھاپ سے نجات کیسے حاصل کریں؟

کورونا وبا کے دوران نظر کا چشمہ لگانے والے ان دنوں حفاظتی ماسک ...
شائع 08 مارچ 2021 09:50am

کورونا وبا کے دوران نظر کا چشمہ لگانے والے ان دنوں حفاظتی ماسک کے استعمال کے دوران چشمے کے گلاسز پر بھاپ کی تہہ جم جانے سے پریشان ہیں۔ بھاپ کی وجہ سے صاف نظر نہیں آتا۔

الرجل کے مطابق یہ مسئلہ سرد ہوا، منہ اور ناک سے نکلنے والی گرم ہوا ٹکرانے کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔

چشمے کے گلاس پر بھاپ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے پہلے چشمے کے گلاس پانی اور صابن سے دھوئیں۔

اسی طرح شیونگ کریم اندر کی طرف سے چشمے پر لگائیے اور پھر نرمی سے اسے صاف کریں۔

امراض چشم کے ڈاکٹر سے مشورے کے بعد سپرے استعمال کریں۔

چشمے تک ہوا کی رسائی کم کرنے کے لیے ماسک کے اوپر موجود ناک کے ابھار کو اچھی طرح سے بند کریں۔

ماسک کے بالائی کونے پر سپیشل پٹی چسپاں کی جائے یہ جلد پر استعمال کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی ہے۔

COVID 19

Face Mask

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div