Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

وزیراعظم عمران خان کی صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ اور مرزا...
شائع 13 مارچ 2021 11:02am

وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ اور مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بننے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے یہ 2 عہدے بلوچستان اور سابق فاٹا کو ملے، جو علاقے ماضی میں پیچھے رہے انہیں قومی دھارے میں لانا پالیسی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز حکومتی اتحاد کے امیدوار سینیٹر صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چیئرمین سینیٹ اور مرزا محمد آفریدی 54 ووٹ حاصل کر کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے جبکہ چیئرمین سینیٹ کیلئے اپوزیشن کے امیدوار سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی 42 ووٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے مولانا عبدالغفور حیدری کو 44 ووٹ لیکر شکست ہوئی۔

ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹ کے 100 ارکان میں سے 98 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ایک رکن اسحاق ڈار کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کی جانب سے معطل ہے جبکہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان غیر حاضر رہے۔

pm imran khan

Deputy Chairman Senate

Sadiq Sanjrani

Senate chairman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div