Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 16 مارچ کو طلب کرلیا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 16مارچ کو...
اپ ڈیٹ 14 مارچ 2021 03:46pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 16مارچ کو طلب کرلیا، اجلاس میں سینیٹ انتخابات اور اپوزیشن کے دھرنے پر مشاورت کی جائے گی، گیس کی ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد کا جائزہ اورممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کے اجرا ءکی منظوری سمیت 16نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ اجلاس کا 16نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا،اجلاس میں نیشنل بک فاونڈیشن کے ایم ڈی کی تقرری اور ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کے اجرا کی منظوری دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں میں چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اضافی چارج اور سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او کے اضافی چارج کی منظوری کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ میں رولز اف بزنس 1973 میں ترامیم کی منظوری اور کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں اور ای سی سی کے 10 مارچ کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی۔

اداروں کے سربراہاں کی خالی آسامیوں پر تقرری کی پیش رفت اور نقصان میں جانے والے سرکاری اداروں کے فرانزنک آڈٹ کے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ سوشل ویلفیئر فنڈ 2021 کے استعمال کیلئے رہنما ءاصولوں کی منظوری بھی دے گی۔

pm imran khan

federal cabinet

islmabad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div