Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'پی ڈی ایم کے عمائدین جو فیصلہ کریں گے،اس پر عملدرآمد ہوگا'

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاھ نےکہاہے کہ پی ڈی ایم کے...
شائع 14 مارچ 2021 06:52pm

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاھ نےکہاہے کہ پی ڈی ایم کے عمائدین جو فیصلہ کریں گے،اس پر عملدرآمد ہوگا۔لانگ مارچ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت سے نجات حاصل نہیں کرلیں گے۔

حیدرآبادمیں لائیو اسٹاک ایکسپو میں شرکت کےبعدمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کل چیئرمین بلاول بھٹو لائیو اسٹاک ایکسپو کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔پی ڈی ایم کے عمائدین جو آپس میں طے کریں گے اس پر عمل ہوگا۔ پی ڈی ایم کا جو بھی فیصلہ ہوگا متفقہ طور پر اس پر عمل کیا جائے گا۔

انہوں نےکہاسندھ میں جتنے ضمنی انتخاب ہوئےان میں پیپلز پارٹی کی کامیابی چیئرمین کی سیاسی بصیرت کا نتیجہ ہے۔ عددی اعتبار سے اور قانونی طور پر سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی ہیں اور ان کےخلاف فیصلہ بد نیتی پر مبنی ہے۔

ان کاکہناتھا کہ طلال چوہدری میری طرح ایک کارکن ہے،کس کو اتنی اہمیت نہیں دیتا۔سینیٹ الیکشن میں پریزائڈنگ افسر نےبد نیتی پرمبنی فیصلہ دیا جس کا جواب انہیں دینا پڑے گا۔ کیمروں کی تنصیب ملی بھگت ہے میڈیا نے بھی اس کو پوائنٹ آؤٹ کیا اور ایک کیمرہ نہیں بلکہ کئی کیمرے ظاہر ہوئے لانگ مارچ کا فیصلہ عمائدین کریں گے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ میری ذاتی سوچ ہے کہ لانگ مارچ تب تک جاری رہے گا.جب تک وفاقی حکومت سے نجات نہ حاصل کر لیں۔ شو آف ہینڈز ایک شوشہ تھا وہ نہیں چاہتے تھے کہ ایسا ہو اور کوئی مشاورت بھی نہیں کی یہ بہت عجلت میں فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نےکہاہمارے چیئرمین نےپہلے دن وزیر اعظم سےتعاون کااظہار کیا لیکن ان کا رویہ ہمیشہ سے منفی رہاہے، یہ صرف اپنے مطلب کی بات کرتے ہیں۔ صادق سنجرانی سے تعاون کیا تھا لیکن ان کے قول فعل میں تضاد تھا۔

PDM

PPP

Nasir Hussain Shah

Provincial Minister

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div