Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

کورونا کی تیسری لہر سے مزید 57 ہلاک، اموات کی تعداد 14215 ہوگئی

کورونا کی تیسری لہر سے مزید ستاون افراد زندگی ہار گئے، اب تک...
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2021 09:15am

کورونا کی تیسری لہر سے مزید ستاون افراد زندگی ہار گئے، اب تک اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 215 تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 45 ہزار 656 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 ہزار 767 افراد کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

مہلک وائرس سے 6 لاکھ 54 ہزار 591 افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 44 ہزار 447 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ کورونا سے متاثر 3 ہزار 43 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 647 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ مرض کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 95 ہزار 929 ہو گئی ہے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد تمام صوبوں میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 64 ہزار 607 ہو گئی، پنجاب 2 لاکھ 12 ہزار 918، خیبرپختونخوا 84 ہزار 609، بلوچستان میں 19 ہزار 497 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد 55 ہزار 594، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 999 کیسز، آزادکشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 12 ہزار 367 تک پہنچ گئی ہے۔

COVID 19

پاکستان

Record

Deaths

Cases

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div