Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

گھوٹکی کی مقامی عدالت نے حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی

گھوٹکی کی مقامی عدالت نے ضمنی الیکشن میں کارسرکار میں مداخلت سے...
اپ ڈیٹ 15 اپريل 2021 12:41pm

گھوٹکی کی مقامی عدالت نے ضمنی الیکشن میں کارسرکار میں مداخلت سے متعلق کیس میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی،حلیم عادل شیخ نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

2019میں گھوٹکی میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر کارِ سرکار میں مداخلت پر قائم مقدمے کی سماعت پر حلیم عادل شیخ میرپوماتھیلو کی عدالت میں پیشی پر پہنچے ۔

عدالت کی جانب سے ملزم پر فردِ جرم عائد عائد کرنے پر ملزم حلیم عادل شیخ نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئےمقدمےکوسیاسی قراردے دیا۔

مقدمے کا مدعی پولیس افسرشیرخان بزدارپیش نہ ہونے پرعدالت نے سماعت26مئی تک ملتوی کردی۔

پی ٹی آئی رہنماءحلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کرمنل گورنس کا راج قائم ہے صحافی کو سچ لکھنےپر قتل کردیا جاتا ہےجبکہ کتوں پر فیصلہ دینےوالےجج کو اڑانے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں اور جو بھی سندھ حکومت کی کرپشن بے نقاب کرتا ہے اس پر مقدمات بنادیئےجاتےہیں۔

Opposition leader

Sindh Assembly

local court

by election

Haleem Adil Sheikh

Ghotki

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div