Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لاہور واقعے پر مفتی منیب الرحمان کا آج ملک بھر میں ہڑتال کااعلان

لاہور واقعے پر مفتی منیب الرحمان نے آج ملک بھر میں شٹرڈاؤن...
شائع 19 اپريل 2021 10:03am

لاہور واقعے پر مفتی منیب الرحمان نے آج ملک بھر میں شٹرڈاؤن اورپہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا۔

کراچی میں دارلعلوم امجدیہ میں علماء اہل سنت کے ہمراہ مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاہور واقعے پر ملک بھر میں پرامن شٹرڈاؤن اورپہیہ جام ہڑتال کااعلان کیا اورکارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

مفتی منیب الرحمان کاکہناتھا کہ اسیران ناموس مصطفی پرمظالم بندکئےجائیں،حکومت مذکرات کی صورت حال پیداکرے۔

مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس میں تاجربرادری اور ٹرانسپورٹرسےبھی ہڑتال کوکومیاب بنانے کیلئے تعاون کی اپیل بھی کی۔

تاجر برادری نے بھی ہڑتال کی حمایت کردی

کراچی :تاجر برادری نے بھی لاہور واقعے پر مفتی منیب الرحمان کی جانب سے ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے آج تمام تجارتی مراکز مکمل بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

رات گئے اچانک ہرتال کی کال سے عوام بھی کشماکش میں مبتلا ہوکر رہ گئی،سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے سبب صبح کو دفاتر جانے والے بھی پریشانی میں مبتلہ رہے۔

دوسری جانب کراچی کے تمام پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشن بھی آج مکمل بند رہے گے، جبکہ وکلا ءکی جانب سے بھی ہرتال کی حمایت کردی گئی، وکلا ءبھی آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے ۔

karachi

lahore

Strike

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div