Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا سے ایک روز میں 148اموات، 5,499 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:کورونا وائرس کی تیسری لہر آوٹ آف کنڑول ہوگئی،پاکستان...
شائع 21 اپريل 2021 12:39pm

اسلام آباد:کورونا وائرس کی تیسری لہر آوٹ آف کنڑول ہوگئی،پاکستان میں وائرس سے ایک روز میں ریکارڈ 148 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سب سے زیادہ 5,499نئے کیسز رپورٹ ہوئے،کورونا سے اب تک 16,600اموات اور متاثرہ مریضوں کی تعداد772,381تک پہنچ گئی۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید5,499 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 7لاکھ 72 ہزار 381 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 74 ہزار 196ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ76ہزار535افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 08ہزار462،اسلام آباد میں70ہزار984،بلوچستان میں21 ہزار127 ،گلگت بلتستان میں5204اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے15ہزار873کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی، گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 148 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 16 ہزار 600 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں سب سے زیادہ103،خیبرپختونخوا 33 ،اسلام آباد اور آزاد کشمیرمیں 4،4 اور سندھ میں 3مریض جان کی بازی ہارگئے ۔

کورونا سے اب تک سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4559افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 7664،خیبرپختونخوا میں 2953،اسلام آباد میں649،بلوچستان میں225اور گلگت بلتستان میں 104اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث446 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ83ہزار162 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے4,528مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ مثبت کیسز کی شرح11.62فیصد تک پہنچ گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے5,488 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 6لاکھ72ہزار619مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران47ہزار301کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے5499افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 11لاکھ319ہزار83افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 5ہزار350 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ 522 وینٹی لیٹر پرموجود ہیں۔

مردان91 فیصد، گجرانوالہ88 فیصد، ملتان85 فیصد اور لاہور81 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں جبکہ گجرانوالہ85 فیصد، پشاور 71 فیصد اور نوشہرہ میں 68 فیصد آکجنمی بیڈ مریضوں سے بھرچکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

coronavirus death

islmabad

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div