Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

نیب نے نوازشریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کردی

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب )نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے سابق...
شائع 28 اپريل 2021 12:37pm

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب )نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کردی، کورونا وباء کی بگڑی صورتحال پرعدالت نے مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دینے کا مشورہ بھی دے دیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اختر کیانی نے ایون فیلڈ ،العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی سزا ؤں کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔

نیب حکام تاخیر سے عدالت میں پیش ہوئے، جس پر جسٹس عامر فاروق نے حیرانی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ کیا نیب کو بھی کورونا ہو گیا؟۔

جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ نوازشریف العزیزیہ ریفرنس میں اشتہاری ہوچکے، عدالتی معاونت کون کرےگا؟ نیب اور نوازشریف کے وکیل عدالت کی معاونت کریں کہ کسے نمائندہ مقرر کیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کورونا کی وجہ سے صورتحال خراب ہے، عدالت میں زیادہ رش نہ کریں ،درخواست دے دیں،کورونا کے باعث مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو حاضری سے استثنیٰ دے دیں گے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ایک ماہ تک کیلئے ملتوی کردی۔

NAB

IHC

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

اسلام آباد

Captain Safdar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div