Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

وزیر اعظم عمران خان کی او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان نےوفد کےہمراہ اسلامی تعاون تنظیم کے ...
شائع 09 مئ 2021 08:47pm

وزیراعظم عمران خان نےوفد کےہمراہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سےملاقات کی۔او آئی سی کے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کردار کو سراہا۔

جدہ میں وزیراعظم عمران خان نےوفد کے ہمراہ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات کی جس میں او آئی سی کےجنرل سیکریٹری نے تنظیم کی جانب سے امت مسلمہ کےلئے فعال کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ امت مسلمہ کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں او آئی سی کا کردار اہم رہا ہے۔اس کے ذریعے مزید مسلم ممالک کو قریب لایا جاسکتا ہے۔

اس کےعلاوہ مسئلہ کشمیر کےحوالے سے او آئی سی کے کردار پربات چیت کی گئی اور تنظیم کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کی جانے والی کوششوں اور پاس کردہ قراردادوں کو سراہا گیا۔

pm imran khan

OIC

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div