Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

صدر مملکت اور وزیرعظم کا فاروق قیصر کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرعظم عمران خان نے...
شائع 15 مئ 2021 10:43am

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرعظم عمران خان نے فاروق قیصر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدرمملک عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے فاروق قیصر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ فاروق قیصر کے انتقال کی اطلاع پا کر نہایت رنجیدہ ہوں،وہ محض اداکار ہی نہ تھے بلکہ سماجی ناانصافیوں اور معاشرتی ایشوز کے حوالے سے بیداری شعور کا ایک مستقل وسیلہ تھے، میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

صدر عارف علوی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ فاروق قیصر کے اِنتقال پر شدید صدمہ ہوا،مرحوم نے فن کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔

دوسری جانب فاروق قیصر کے انتقال پرصدر اوروزیراعظم کے علاوہ ملک کی سیاسی، سماجی شخصیات اور فنکاروں نے بھی دکھ کا اظہار کیا ہے جبکہ ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور اظہارافسوس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

pm imran khan

President

death

condemns

islmabad

Arif Alvi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div