Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

پاکستانی وزیر خارجہ "فلسطین امن مشن" پر نیویارک پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود...
شائع 20 مئ 2021 08:59am

وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی فلسطین امن مشن پر نیویارک پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نیویارک میں فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بلائے گئے اقوام متحدہ جنرل اسبملی کے ہنگامی اجلاس میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

وزیر خارجہ اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ انسانی حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کروائیں گے۔

نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم، امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر اسد مجید خان سمیت پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

وزیر خارجہ 20 مئی کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین کے حوالے سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے، اپنے خطاب میں مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

جنرل اسبملی اجلاس کے علاوہ وزیر خارجہ اس موقع پر اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیر خارجہ نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ ”کمیونٹی ایونٹ” میں شرکت کریں گے۔

نیویارک میں وزیر خارجہ مقامی و بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ گفتگو کریں گے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے تشریف لانے والے وزرائے خارجہ کے اعزاز میں پاکستانی سفارتخانے میں عشائیہ دیا گیا۔

عشائیہ میں ترکی، فلسطین اور تیونس کے وزرائے خارجہ کے علاوہ صدر جنرل اسمبلی والکر بوزکر اور او آئی سی ممالک کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوبین نے شرکت کی۔

وزیر خارجہ نے اپنے استقبالیہ خطاب میں نہتے فلسطینیوں پر ڈھائی جانے والی بربریت، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور امن و امان کو درپیش شدید خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے اس نئے انسانی المیے کے تدارک کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے معزز مہمانوں کو فلسطین میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے بروئے کار لائی گئی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے اور عالمی برادری کی توجہ فلسطین کی تکلیف دہ صورتحال کی جانب مبذول کروانے کے لیے وزیر خارجہ نے تفصیلی مشاورت بھی

Shah Mehmood Qureshi

Palestine

New York

Israeli Terrorism

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div