Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

شہباز شریف کو لندن جانے سے روکنے والے سب انسپکٹر کیلئے کیش پرائز

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو...
شائع 25 مئ 2021 12:00pm

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو ائیرپورٹ پر لندن جانے سے روکنے والے سب انسپکٹر کو انعام سے نواز دیا گیا ہے۔

لاہورائیرپورٹ پر شہبازشریف کو روکنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سب انسپکٹر رانا اعجاز کو کیش پرائز اور تعریفی سرٹیفکیٹ ڈائریکٹر زون ون ڈاکٹر رضوان نے جا ری کیا۔

سرٹیفکیٹ کے مطابق انسپکٹر رانا اعجاز نے پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق سب انسپکٹر اعجاز احمد نے بغیر کسی دباؤ کے شہباز شریف کو سفر کرنے سے روکا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر نے لسٹ میں نام ہونے کے باعث شہباز شریف کو باہر جانے سے روکا جو قابل تحسین ہے۔

ایف آئی اے امیگریشن کے سب انسپکٹررانا اعجاز کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور 10ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔

یاد رہے کہ 7 مئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے علاج معالجے کے لیے عدالت سے اجازت لینے کے بعد لندن روانگی کے لیے لاہور ائیرپورٹ پر پہنچے لیکن قانونی پیچیدگیوں کو دور نہ کیا اور اپنا نام بلیک لسٹ کیٹگری میں سے نکلوانے کے لئے اقدامات نہیں کئے تھے۔

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے پر انہیں سفر کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

london

FIA

shahbaz sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div