Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

’تنخواہوں کی ادائیگی تک کیلئے قرض لینے والی پی ٹی آئی بری طرح ناکام ہوچکی ‘

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا...
شائع 03 جون 2021 10:09am

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی تک کلئے قرضے لینے والی پی ٹی آئی حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے، پورے جنوبی ایشیا میں 10.9 فیصد کی شرح کے ساتھ پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔

ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت، افغانستان اور بنگلہ دیش سمیت پورے جنوبی ایشیا میں 10.9 فیصد کی شرح کے ساتھ پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے، توانائی کے شعبے کی شرح نمو میں 22 فیصد سے زائد کمی کے اعتراف کے باوجود صنعتی ترقی کے دعوے مضحکہ خیز ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کا فی کس آمدنی زیادہ دکھانے کیلئے پرانی مردم شماری کے اعدادوشمار استعمال کرنے کے جھوٹ کا پول کھل چکا ہے،تنخواہوں کی ادائیگی تک کلئےی قرضے لینے والی پی ٹی آئی حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزیدکہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے پانچ سالہ دور میں عام آدمی کی آمدنی میں 59 فیصد اضافہ ہوا،پیپلزپارٹی کی وفاق میں حکومتی دور کی تکمیل کے بعد سے عام آدمی کی آمدنی مسلسل کم اور مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، ہماری حکومت کے اقدامات سے سندھ میں سب سے زیادہ فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے گندم کی ریکارڈ پیداوار کا دعویٰ کیا اورصرف ایک سال میں آٹا 28 فیصد مہنگا ہوگیا، عوام گنے کی ریکارڈ پیداوار کے وفاقی حکومت کے دعوؤں پر کیسے مطمئن ہوں کہ صرف اس ایک سال میں چینی 21 فیصد مہنگی ہوچکی ہے، مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران 60 فیصد تک کے اضافے کا فائدہ پی ٹی آئی کی اشرافیہ نے اٹھایا۔

pm imran khan

karachi

PPP Chairman

Bilawal Bhutto Zardari

PTI govt

Loan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div