Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

صدر کا دوست ممالک کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر زور

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تمام دوست ممالک کے ساتھ تجارت،...
شائع 07 جون 2021 10:01pm

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تمام دوست ممالک کے ساتھ تجارت، معیشت، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون میں اضافے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمہوریہ ازبکستان،کیوبا،ویتنام، بلغاریہ اور ارجنٹائن کے ریذیڈنٹ نامزد سفیروں سے الگ الگ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نےدوست ممالک کےساتھ باہمی فائدے کےلئےتعاون کومزید فروغ دینےکی غرض سے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی سطحوں پر روابط میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس سے پہلے پاکستان میں ازبکستان کے نامزد سفیر Oybek Uzmanov پاکستان میں کیوبا کے نامزد سفیر Javier Caro Gonzalez، پاکستان میں ویتنام کے نامزد سفیر Nguyen Tien Phong، پاکستان میں بلغاریہ کے نامزد سفیر Irena Genadieva اور پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر Loepoldo Francisco نے ایک تقریب میں صدر کو اسناد سفارت پیش کیں۔

صدر نے نئے منتخب سفیروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امیدظاہر کی کہ وہ پاکستان کے ساتھ سیاسی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

ریڈیو پاکستان

Arif Alvi

uzbekistan

President Pakistan

Argentina

Cuba

Vietnam

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div