Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا

لاہور:پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ابتدائی...
شائع 13 جون 2021 09:47am

لاہور:پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ابتدائی اندازے کے مطابق صوبے کے بجٹ کا مجموعی حجم 2600 ارب کے لگ بھگ ہو گا، ٹیکس وصولی کا تخمینہ 241 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کلئے سالانہ ترقیاتی بجٹ کا حجم 560 ارب کے لگ بھگ ہو گا،ترقیاتی بجٹ کا 35 فیصد جنوبی پنجاب کیلئے مختص ہو گا جبکہ سالانہ ترقیاتی بجٹ میں لاہور کیلئے 62 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج تجویز کیا گیا ہے۔

آئندہ مالی سال میں 2 کھرب 65 ارب روپے جاری ترقیاتی سکیموں جبکہ ایک کھرب 30 ارب روپے نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صحت کیلئے سب سے زیادہ رقوم مختص کرنے کی تجویز ہے۔

اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر و میڈیکل ایجوکیشن کیلئے 100 ارب، پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیلئے 41 ارب 66 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔

اسکول ایجوکیشن 35 ارب، ہائیر ایجوکیشن کیلئے 10 ارب 24 کروڑ، سپیشل ایجوکیشن کے ترقیاتی منصوبوں پر ایک ارب روپے، فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کیلئے 58 ارب 24 کروڑ اور آبپاشی کیلئے 44 ارب خرچ کرنے کی تجویز ہے۔

زراعت کیلئے 23 ارب، مواصلات کے منصوبوں کیلئے 28 ارب، گورننس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے 18 ارب 86 کروڑ، محکمہ داخلہ کیلئے ایک ارب 90 کروڑ جبکہ توانائی کے منصوبوں کیلئے 12 ارب 88 کروڑ رکھے جائیں گے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس وصولی کا تخمینہ 241 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

بجٹ میں نئے ٹیکسوں کی بجائے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے پر فوکس کیا جائے گا تاہم 10سال سے پرانی گاڑیوں پر دی گئی 25 فیصد وہیکلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ہے۔

lahore

Budget 2021 22

punjab budget

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div