Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عمران خان کے عوام دشمن معاشی اقدامات کو بے نقاب کرتا رہوں گا،بلاول بھٹو

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ...
شائع 13 جون 2021 12:05pm

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ میں عوام پر تقریباً پونے 400ارب روپے سے زائد کے ٹیکس لگانے کے عمل کو ظالمانہ قرار دے دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کااپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی کوئی ایسی شے نہیں چھوڑی جس پر ٹیکس نہ لگایا ہو، بجٹ میں ہر فون کال، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر ٹیکس لگانے کے بعد اگلے دن اسے فوراً واپس لینا حکومتی بوکھلاہٹ کا ایک ثبوت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت بھاری ٹیکسوں کے طوفان پر عوامی ردعمل سے ڈری ہوئی ہے ،بجٹ میں عوام پر تقریباً پونے 400ارب روپے سے زائد کے ٹیکس لگانا ظالمانہ اقدام ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مزیدکہا کہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ میں ٹیکسوں کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے کو مسترد کرتا ہوں، عمران خان کے عوام دشمن معاشی اقدامات کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔

pm imran khan

Bilawal Bhutto

PPP Chairman

Taxes

Budget 2021 22

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div