Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

'بجٹ میں عام آدمی کے لئے کوئی ریلیف نہیں ہے'

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سلیم منڈوی والا نے خبردار کرتے ہوئے...
شائع 13 جون 2021 07:44pm

پیپلزپارٹی کےسینئر رہنماءسلیم منڈوی والا نےخبردار کرتےہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں ان ڈائریکٹ ٹیکس لگا کر تباہی کردی۔عوام 20 روپے فی لیٹر پٹرول مہنگا ہونے کےلئے تیار ہو جائے۔جس حکومت کو یہ نہیں معلوم کہ ٹیکس کیسے جمع کرنا ہے وہ بجٹ کیسے بنائے گی۔بجٹ میں عام آدمی کے لئے کوئی ریلیف نہیں ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے وفاقی بجٹ کو بزنس فرینڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے 27ارب روپےکےنئے ٹیکس لگائے ہیں۔جس حکومت کو یہ نہیں معلوم کہ ٹیکس کیسے جمع کرنا ہے وہ بجٹ کیسے بنائے گی۔

انہوں نے خام تیل پر17 فیصد ڈیوٹی سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی اور سیلز ٹیکس لگانے سے ایل این جی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔

سلیم مانڈی والا نے شوکت ترین سے این ایف سی ایوارڈ کا مسئلہ حل ہونے کی امید کا بھی اظہار کیا۔

پیپلزپارٹی کےسیکریٹری فنانس حیدرزمان قریشی نے زراعت پررعایتی پیکج دینے اور خطے کی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر دفاع کا بجٹ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

PPP

senate

Budget 2021 22

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div