Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'قوم کو بتایا جائے آئی ایم ایف کی کیا شرائط ہیں'

قومی اسمبلی میں خطاب کرتےہوئےشہباز شریف نے کہا عمران خان نے چینی کو 100 اور آٹے کو 70 روپے کلو پر پہنچایا۔لنگر خانوں اور مہمان خانوں سے ترقی نہیں ہوتی۔
شائع 15 جون 2021 10:00pm

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کہتے ہیں قوم کو بتایا جائے آئی ایم ایف کی کیا شرائط ہیں۔حساس معاملات پر عمران خان کی سیٹ خالی ہوتی ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتےہوئےانہوں نے کہاچینی اور آٹا اسکینڈل میں قوم کے اربوں روپے کھائے گئے۔عمران خان نے چینی کو100 اور آٹے کو70 روپے کلو پر پہنچایا۔لنگر خانوں اور مہمان خانوں سے ترقی نہیں ہوتی۔

سارجنٹ ایٹ آرمز کے گھیرے میں شہبازشریف نے سوال کیا کہ کہاں ہیں ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر؟ غریب ایک وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے.

شہباز شریف نے اپنے دور کی کامیابیاں بیان کرتے ہوئے کہاہمارےدورمیں ڈینگی کا مقابلہ کیاگیا،سری لنکا سے ماہرین کوبلاکرڈینگی کاخاتمہ کیا۔ہمارے دور میں جی ڈی پی پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد تک گئی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا قوم کو بتایا جائے آئی ایم ایف کی کیا شرائط ہیں۔حساس معاملات پر عمران خان کی سیٹ خالی ہوتی ہے۔

شہبازشریف کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان کے شور شرابے کے باعث ایوان کا اجلاس دو مرتبہ ملتوی کیا گیا۔

President

Opposition leader

shahbaz sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div