Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سانحہ ماڈل ٹاون، برسی پر ریلی کا اعلان

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے سانحہ...
شائع 15 جون 2021 10:24pm

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے سانحہ ماڈل ٹاون کی برسی کے موقع پر 17 جون کو انصاف کے حصول کیلئے پرامن ریلی نکالنے کااعلان کردیا۔ ان کا کہناہےکہ لاہور سمیت ملک کے 50شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

پارٹی سیکریٹریٹ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کو 7برس بیت گئے مگر ابھی تک انصاف فراہم نہیں کیاگیا۔

ان کاکہنا تھا کہ شہریوں کوانصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے انصاف کی فراہمی کیلئے 17جون کو ایوان اقبال سے پنجاب اسمبلی تک پرامن ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی میڈیا سے ٹیلی فونک خطاب کیا۔

سترہ جون دو ہزار چودہ لاہور کی تاریخ کو پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منہاج القران مدرسہ اور ڈاکٹر طاہر قادری کی رہائش گاہ پر پولیس کی جانب سے دھاوا بولا گیا،

اسی دوران خواتین سمیت دس افراد پولیس کی گولیوں سے اپنی جانیں کھو گئے جبکہ سو سے ذائد افراد گولیوں سے شدید زخمی ہوئے۔

Model Town

rally

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div