Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیرتعلیم سندھ کا 9ویں اور 11ویں جماعت کےامتحانات کا بھی اعلان

کراچی :وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت اجلاس میں امتحانات...
شائع 16 جون 2021 03:12pm

کراچی :وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت اجلاس میں امتحانات کے حوالے سے اہم فیصلے کرلئے گئے،جولائی میں دسویں جماعت کے امتحانات کے فوری بعد نویں کے امتحانات لئے جائیں گے جبکہ فرسٹ ایئر کے امتحانات بارہویں جماعت کے فوری بعد اگست میں لئے جائیں گے۔

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں کلاس نہم اور گیارہویں کے امتحانات کی تاریخ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری تعلیم احمد بخش ناریجو،  سیکرٹری کالجز سید خالد حیدر شاہ،  سیکرٹری یونیورسٹیز، ارکان سندھ اسمبلی تنزیلہ ام حبیبہ،  رابعہ اظفر نظامی، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے  عہدیداروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ جولائی میں دسویں جماعت کے امتحانات کے فوری بعد نویں کے امتحانات لئے جائیں گے جبکہ فرسٹ ایئر کے امتحانات بارہویں جماعت کے فوری بعد اگست میں لئے جائیں گے،تمام امتحانات میں صرف اختیاری مضامین کے پیپرز ہوں گے جبکہ پہلی سے آٹھویں تک کے امتحانات اسکولز میں ہوں گے، تاریخ کا اعلان اسکولز اپنے طور پر کرسکیں گے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ امتحانات کے 45 روز کے بعد پہلے مرحلے میں کلاس دسویں اور بارہویں کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا، نویں اور گیارہویں کے نتائج ان دونوں کلاسز کے نتائج کے بعد اعلان کئے جائیں گے۔

میٹرک اور انٹر میں اختیاری مضامین میں اگر کوئی طالبعلم فیل ہوتا ہے تو اس کو پاسنگ مارکس دئیے جائیں گے، لازمی مضامین کے مارکس اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر دئیے جائیں گے جبکہ میٹرک اور انٹر میں پریکٹیکل کے امتحانات تھیوری امتحانات کے بعد لئے جائیں گے، پریکٹیکل امتحانات اپنے اپنے اسکولز اور کالجز میں ہی ہوں گے۔

karachi

Saeed Ghani

Sindh Education Minister

Exams

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div