Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

منی لانڈرنگ کیس، خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں لیگی رہنما خواجہ آصف کی...
شائع 16 جون 2021 09:07pm

لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں لیگی رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت 21 جون تک ملتوی کردی۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر دستاویزات کے ساتھ پیش ہوں، مزید تاریخ نہیں دی جائیگی۔

لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ نے لیگی رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ریفرنس بنا کر اسلام آباد بھیج دیا ہے، دو ہفتے کا وقت دیدیں سب پیش کر دیں گے۔

جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ کیا ہم درخواست ضمانت کو دو ہفتے تک التوا میں رکھیں، اتنے عرصے سے یہ کیس التوا میں ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کب سے جوڈیشل ریمانڈ پر ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ ستائیس جنوری سے ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر ہے۔

جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ ستائیس جنوری سے اب تک نیب کیا کر رہا تھا، کیا ہم نیب کے وکیل کی خواہش پر چلیں۔ جسٹس

شہباز رضوی نے کہا کہ یہ مناسب نہیں کہ ادارے کی طرف سے کہا جائے کہ ڈاکومنٹ نہیں ہیں۔ عدالت نے سماعت 21 جون تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ تمام دستاویزات کے ساتھ پیش ہوں، مزید کوئی تاریخ نہیں دی جائیگی۔

PML N leader

money laundering case

Khawaja Asif

Lahore High Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div