Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستانی کرکٹر کے چھکے سے ان کی اپنی گاڑی کا ہی شیشہ ٹوٹ گیا

انگلینڈ میں کلب کرکٹ کے دوران پاکستانی کرکٹر آصف علی کے شاندار...
شائع 23 جون 2021 08:52am

انگلینڈ میں کلب کرکٹ کے دوران پاکستانی کرکٹر آصف علی کے شاندار چھکے سے ان کی اپنی گاڑی کا ہی شیشہ ٹوٹ گیا۔

کراسلی شیلڈ کوارٹر فائنل کے دوران پاکستانی کلب کرکٹر آصف علی نے شاندار چھکا لگایا جس سے گیند باؤنڈری کے باہر گئی لیکن آصف علی کو اس شاندار چھکے سے مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔

کرکٹر کے چھکے کی وجہ سے بال باؤنڈری کے باہر کھڑی آصف علی کی اپنی گاڑی کے شیشے پر جالگی جس سے گاڑی کا شیشہ چکنا چور ہوگیا۔

بال اپنی گاڑی پر جاتی دیکھ کر آصف علی نے سرتھام لیا اور پچ پر بیٹھ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حریف ٹیم کے کھلاڑی یہ سارا ماجرا دیکھ کر ہنستے رہے اور ایک کھلاڑی نے آصف کو آواز دی کہ آپ اپنی گاڑی کی چابی دیں، ہمیں اس میں سے گیند نکالنی ہے۔

london

Asif Ali

United Kingdom

vehicle

pakistani crickter

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div