Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

عاصمہ رانی قتل کیس: مجرم مجاہد اللہ آفریدی کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی

پشاور :میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کا فیصلہ...
اپ ڈیٹ 25 جون 2021 01:42pm

پشاور:کوہاٹ کی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کا ساڑھے 3سال بعد فیصلہ آگیا،عدالت نےمجرم مجاہد اللہ آفریدی کو پھانسی کی سزا سنا دی۔

2018 میں کوہاٹ میں رشتے سے انکار پر قتل کی جانے والی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو بالاآخر انصاف مل گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشفاق تاج نے مختصر فیصلہ سناتےہوئے قتل میں نامزد مرکزی مجرم مجاہد اللہ آفریدی کو پھانسی کی سزا سنادی ،مجرم مجاہد اللہ آفریدی کو 20 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کے ساتھ 3لاکھ جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی۔

فیصلے کے بعد آبدیدہ حالت میں عاصمہ رانی کے والد کا کہنا تھا کہ اگر مجرم اعلی عدلیہ سے رجوع کرتا ہے تو امید ہے وہاں بھی اس فیصلے کو برقرار رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو2018 میں کوہاٹ میں قتل کیا گیا تھا،ملزم مجاہدآفریدی نے عاصمہ رانی کورشتےسےانکارپرقتل کیاتھااور واقعے کے بعد ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا تھا جسے انٹرپول کی مدد سے گرفتار کر کے وطن واپس لایا گیا تھا۔

murder case

peshawar

medical student

Asma Rani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div