Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

امریکا: عمارت گرنے کے سبب جاں بحق افراد کی تعداد 36 تک پہنچ گئی

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کے علاقے سرف سائیڈ میں 24 جون ...
شائع 07 جولائ 2021 06:12pm

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کے علاقے سرف سائیڈ میں 24 جون کو جزوی منہدم ہونے والی 13 منزلہ عمارت کے ملبے سے مزید 4 لاشیں نکلنے کے بعد اموات کی تعداد 36 تک پہنچ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میامی کی میئر ڈینئیل لیوائن کیوا نے کہا کہ امدادی کاروائیوں کے دوران مزید 4 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں اور اس طرح اموات کی کُل تعداد 36 ہو گئی ہے۔

کیوا نے کہنا تھا کہ 36میں سے 29 لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہےاور ابھی مزید 109 افراد کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ریاست فلوریڈا میں ایلسا ٹراپیکل طوفان کے نتیجے میں جزوی منہدم ہونے والی مذکورہ عمارت کے باقی ماندہ جنوبی حصے کو بھی غیر محفوظ ہونے کی وجہ سے 4 جولائی کی شام 10 بج کر30 منٹ پر منہدم کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ میامی بیچ کے شمال میں تقریباً 5 ہزار600 افراد کی آبادی والے سرف سائیڈ رہائشی علاقے میں 24 جون کو 13 منزلہ اور 270 اپارٹمنٹ پر مشتمل 'چیمپلین' نامی لگژری عمارت کا نصف حصہ منہدم ہو گیا تھا۔

سرف سائیڈ علاقے کے حکام نے 2018 میں عمارت کی انتظامیہ کو1981 کی تعمیر شدہ عمارت کے شکستہ حال ہونے کے متعلق آگاہ کیا تھا.

Florida

USA

Building Collapse

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div