Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

افغانستان میں امریکی فوجی مشن 31 اگست کو ختم ہوجائے گا، جوبائیڈن

واشنگٹن :امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی...
شائع 09 جولائ 2021 12:21pm

واشنگٹن :امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجی مشن 31اگست کو ختم ہوجائے گا ، افغان مسئلے کے حل کیلئے خطے کے ممالک کو آگے آنا ہوگا، طالبان پر اعتماد نہیں، افغان فوج پر بھروسہ ہے، امریکا کی نئی نسل کو افغان جنگ میں نہیں جھونکا جائے گا ،امریکا کی افغانستان میں سفارتی موجودگی جاری رہے گی،مستقبل کا فیصلہ افغان عوام نے کرنا ہے ۔

ایک بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا کی جانب سے طویل جنگ ختم کرنے کا فیصلہ درست ہے، مشن تب ہی مکمل ہوگیا تھا جب اسامہ بن لادن کو انجام تک پہنچایا، امریکا کی ایک اور نسل کو افغان جنگ کیلئے نہیں بھیجا جائے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ طالبان پر بھروسہ نہیں لیکن افغان حکومت کے تحفظ کیلئے افغان فوج پر بھروسہ ہے ،افغانستان میں سلامتی اور امن ایک متحد حکومت میں ہی آسکتا ہے تاہم اس بات کا امکان نہیں کہ افغانستان میں متحد حکومت کا قیام عمل میں آسکے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ افغان خواتین کے اپنے مستقبل سے متعلق خدشات درست ہیں جبکہ افغانستان سے ڈھائی ہزار افراد کو امریکا منتقل ہونے کیلئے خصوصی ویزے دیئے گئے ہیں، افغان رہنماؤں کو مل کر ملک کے مستقبل کیلئے بڑھنا ہوگا۔

Joe Biden

US President

Washington

Taliban

US military

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div