Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو پاکستان کے ہاتھوں شکست

دورہ انگلینڈ میں پاکستان نے بالآخر پہلی فتح اپنے نام کرلی۔ ...
شائع 17 جولائ 2021 09:04am

دورہ انگلینڈ میں پاکستان نے بالآخر پہلی فتح اپنے نام کرلی۔ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئںٹی میں میزبان انگلینڈ کو اکتیس رنز سے پچھاڑدیا۔ 233 رنز کے جواب میں انگلش ٹیم 201 پر آؤٹ ہوگئی۔ لیونگ اسٹون کی سنچری بھی رائیگاں گئیں۔

پاکستانی اوپنرز نے 150 رنز جوڑے، بابر نے 85 اور رضوان نے 63 رنز اسکور کیے۔ صہیب، فخر زمان اور حفیظ نے بھی رنگ جمایا اور اسکور چھ وکٹوں پر 232 تک پہنچایا۔

233 رنزکے جواب میں انگلینڈ نے فائٹ کی۔ چانس ملنے پر لیونگ اسٹون قہر ڈھا گئے، 43 گیندوں پر 103 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔

قومی بولرز وقفے وقفے سے وکٹیں اڑاتے رہے، شاداب خان اور شاہین آفریدی نے تین تین شکارکیے۔ انگلش اننگز چار گیندوں قبل 201 رنز پر تمام ہوئی۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی اتوار کی شام لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں فتح پر کپتان بابراعظم نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے کہا کہ بولرز نے ون ڈے میں کی گئی غلطیوں سے سبق سیکھا اور بہترین بولنگ کی۔ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

babar azam

Shaheen Shah Afridi

T20

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div