Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

دانش صدیقی کی موت پر بھارتی انتہا پسندوں کی نفرت

سوشل میڈیا پر بھارت کے چند نفرت انگیز ذہنیت رکھنے والے افراد کی...
شائع 18 جولائ 2021 10:23am

سوشل میڈیا پر بھارت کے چند نفرت انگیز ذہنیت رکھنے والے افراد کی جانب سے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے معروف فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کی موت کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

روئٹرز کے معروف فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی گزشتہ دنوں افغانستان میں طالبان اور افغان فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ 41 سالہ چیف فوٹوگرافر کو نیوز ایجنسی کی طرف سے افغانستان بھیجا گیا تھا۔

بھارتی انتہا پسندوں نے سوشل میڈیا پر پُلتزر ایوارڈ یافتہ دانش صدیقی کی موت کا مذاق اڑانا شروع کردیا۔ چند صارفین نے ان پر بھارت میں کورونا کے مریضوں کی تصاویر فروخت کرنے کا الزام عائد کیا۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے دانش صدیقی کی موت کو جیسی کرنی ویسی بھرنی سے تشبیہ دی۔ کچھ صارفین کی پوسٹس میں تو اس حد تک نفرت جھلک رہی تھی کہ ٹوئٹر انتظامیہ نے انہیں ویب سائٹ سے ہی ہٹا دیا۔

دانش صدیقی کا قصور صرف اتنا تھا کہ انہوں نے بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال کا پردہ فاش کیا تھا اور صحت کے حوالے سے مودی حکومت کی لاپرواہی کو سب کے سامنے لائے تھے۔

معروف صحافی برکھا دت نے بھی کورونا وائرس سے متعلق بھارتی حکومت کی عدم توجہ سے متعلق متعدد رپورٹس پیش کی تھیں۔

واضح رہے کہ امریکی افواج کے انخلاء کے شروع ہونے کے بعد سے طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان جنگ کا میدان گرم ہو گیا ہے۔ تازہ افغان تصادم میں نیوز ایجنسی رائٹرز کے لئے فوٹو جرنلسٹ کی خدمات سرانجام دینے والے پہلے انڈین صحافی دانش صدیقی کی 16 جولائی کو ہونے والی ہلاکت سے صحافی برداری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، جبکہ انڈیا میں تعینات سفیر نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی ان دنوں افغانستان کے شہر قندھار میں تعینات تھے۔ دانش صدیقی نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور نیوز رپورٹر کیا تھا بعدازاں انہوں نے فوٹو جرنلزم کو اپنا پیشہ بنا لیا تھا۔

دانش صدیقی نے 2010 میں رائٹرز میں بطور انٹرنی رپورٹر کے شمولیت اختیار کی تھی تاہم اب وہ انڈیا میں رائٹرز پکچرز ٹیم کے سربراہ کے طور پر کام کررہے تھے۔

فوٹو جرنلسٹ صحافی دانش صدیقی اور عدنان عابدی کے ہمراہ ہندوستان میں پہلا فیچر فوٹوگرافی کا پلٹزر ایوارڈ جیتا تھا۔ 2020 میں دہلی ہنگاموں کے دوران لی گئی دانش صدیقی کی ایک تصویر کو رائٹرز نے سال کی بہترین تصویر قرار دیا تھا۔

انڈیا میں تعینات افغانستان کے سفیر فرید ماموند زے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دانش صدیقی کی المناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ معلومات کے مطابق دانش صدیقی اسپن بولدک ضلع میں کیے گئے ایک حملہ میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

RSS

BJP

Reuters

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div