Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعظم کا سیٹیزن پورٹل پر شکایت کا نوٹس، فوری تحقیقات کا حکم

اسلام آباد:اوکاڑہ میں معذور کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ...
شائع 19 جولائ 2021 02:17pm

اسلام آباد:اوکاڑہ میں معذور کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کے بعد متاثرہ بچی کی والدہ کی جانب سے سیٹیزن پورٹل پر شکایت کا وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ،متاثرہ خاندان سے رشوت لینے والے تفتیشی افسر کو بھی معطل کر دیا گیا۔

اوکاڑہ میں معذور کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش میں انکشاف ہوا ہے کہ مقدمہ کے تفتیشی افسر نے معذور بچی کی والدہ سے ہی رشوت لی۔

وزیراعظم نے متاثرہ بچی کی والدہ کی سیٹیزن پورٹل پر شکایت کا نہ صرف نوٹس لیا بلکہ معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے ڈی پی او اوکاڑہ کو فوری کارروائی کی ہدایت کی، جس پر متعلقہ تفتیشی افسر کو معطل کردیا گیا۔

وزیراعظم نے معاملے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار اور فوری قانونی کارروائی کا کہا ہے۔

وزیراعظم آفس نے ڈی پی او اوکاڑہ کو تحقیقات سے متعلق آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

pm imran khan

اسلام آباد

investigation

Citizen Portal

take notice

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div