Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اولڈ مینجمنٹ سسٹم کو سیاسی مداخلت نے خراب کردیا، قائم مقام چیف جسٹس

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ریلوے گالف کلب کے ٹینڈر جاری نہ ہونے پر...
شائع 03 ستمبر 2021 02:30pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ریلوے گالف کلب کے ٹینڈر جاری نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آڈیٹر جنرل کو اولڈ گالف کلب کا آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا،سماعت کے دوران قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا ءبندیال نے ریمارکس دیئے کہ اولڈ مینجمنٹ سسٹم کو سیاسی مداخلت نے خراب کردیا،صرف ریلوے نہیں ہر شعبےمیں شفافیت اور ایمانداری کو یقینی بنائیں۔

قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا ءبندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے اولڈ ریلوے گالف کلب عملدرآمد کیس کی سماعت کی۔

عدالت عظمیٰ نے ریلوے گالف کلب کے ٹینڈر جاری نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آڈیٹر جنرل کو اولڈ گالف کلب کا آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے نجی آڈٹ کمپنی کو بھی کلب کا آڈٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے ریماکس دیئے کہ ڈھائی سال سے کلب لیز کے ٹینڈر جاری نہیں ہوسکے،ریلوے کو ٹینڈر جاری کرنے کلئے مزید کتنا عرصہ چاہیئے؟، وزیر ریلوے نے سیکرٹری ریلوے کو بائی پاس کرکے مشیر کو تعینات کیا جبکہ مشیر شاہ رخ خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد لوٹ مار مچا دی اور کلب کی اعزازی ممبر شپ دینا شروع کردی، ملازمین کو نوکریوں نکال کر نئے لوگ بھرتی کئے گئے،بریف کیس لے کر گھومنے والے عالمی سرمایہ کار کدھر گئے؟۔

قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا ءبندیال نے ریمارکس دیئے کہ اولڈ مینجمنٹ سسٹم کو سیاسی مداخلت نے خراب کردیا،صرف ریلوے نہیں حکومت ہر شعبے میں شفافیت اور ایمانداری کو یقینی بنائے۔

بعدزاں عدالت عظمیٰ نے اولڈ ریلوے گالف کلب عملدرآمد کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کئےئ ملتوی کردی۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

Caretaker Cheif Justice

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div