Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

دہشتگردی کا خطرہ یمن، صومالیہ، شام اور عراق جیسے ممالک میں جنم لے رہا ہے: امریکی انٹیلیجنس سربراہ

امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی خاتون ڈائریکٹر ایورِل ہائنز کہتی ہیں...
شائع 14 ستمبر 2021 09:57pm

امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی خاتون ڈائریکٹر ایورِل ہائنز کہتی ہیں امریکا کےلئے بین الاقوامی دہشتگردی کا سنگین ترین خطرہ افغانستان میں نہیں بلکہ یمن، صومالیہ، شام اور عراق جیسے ممالک میں جنم لے رہا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی سلامتی کے حوالے سے واشنگٹن میں ہونے والی ایک کانفرنس میں ایورِل نے کہا اگرچہ امریکی انٹیلی جنس ذمے داران اس بات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا دہشتگرد جماعتیں ایک بار پھر افغانستان میں نمودار ہوں گی،تاہم اب یہ اس حوالے سے باعث تشویش نہیں کہ یہاں ایسے دہشتگرد پناہ لیں گے جو امریکا کے اندر حملے کر سکیں ۔

انہوں نے مزید کہا ہم افغانستان کو ترجیحات میں سرفہرست نہیں رکھ رہے ہیں بلکہ ہماری نظریں یمن، صومالیہ، شام اور عراق پر ہیں. یہاں ہم زیادہ سنگین خطرات دیکھ رہے ہیں۔

ایورِل ہائنز کے مطابق امریکی انخلاء کے بعد سے افغانستان کے اندر انٹیلی جنس معلومات کے اکٹھا کیے جانے میں کمی آئی ہے۔

terrorism

Syria

US

yemen

Iraq

Somalia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div