Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

مارلن سیموئلز پر آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد

سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر مارلن سیموئلز پر انٹر نیشنل کرکٹ...
شائع 23 ستمبر 2021 09:58am

سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر مارلن سیموئلز پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی)کےاینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

آئی سی سی کے مطابق 2000 سے 2018 کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والے ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر مارلن سیموئلز پر بدھ کے روز آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

آئی سی سی نے سیموئلز پرایمریٹس کرکٹ بورڈ (ای سی بی)کی جانب سے ٹی 10 لیگ کے شرکاء کیلئے اینٹی کرپشن کوڈ کے 4 کوڈز کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔

سیموئلز نے آئی سی سی کے جن 4 کوڈز کی خلاف ورزی کی ہے اس میں اینٹی کرپشن حکام کو 750 ڈالرز کی مہمان نوازی کی رسید فراہم نہ کرنا، تفتیش کے دوران صحیح معلومات تاخیر سے فراہم کرنا یا چھپانا، کسی بھی تحفے کی رسید، ادائیگی ، مہمان نوازی یا دیگر فوائد جو ایسے حالات میں دیئے گئے تھے جو شرکاء یا کرکٹ کے کھیل کو بدنام کر سکتے ہیں اس کو ظاہر نہ کرنا، اس کے علاوہ اینٹی کرپشن سے تفتیش میں تعاون نہ کرنا شامل ہیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ مارلن سیموئلز کو الزامات کا جواب دینے کیلئے14 دن کا وقت دیا جائے گا۔

سابق آل راؤنڈر نے ویسٹ انڈیز کیلئے71 ٹیسٹ،207 ون ڈے اور 67 ٹی 20 میچ کھیلے،انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیرئیر کے دوران 11 ہزار سے زائد رنز بنائے اور 152 وکٹیں لیں۔

corruption

ICC

dubai

West Indies

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div