Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

مشترکہ اسلامی کلینڈر کےلئے مسلم برادری سر جوڑ کر بیٹھ گئی

گزشتہ اتوار کو استنبول میں سائنسدانوں، ماہرین اور علماء کا دو...
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2021 08:13pm

گزشتہ اتوار کو استنبول میں سائنسدانوں، ماہرین اور علماء کا دو روزہ اجلاس ہوا جس میں اسلامی دنیا میں اسلامی کلینڈر میں تصادم کا حل تلاش کیا گیا.

ڈیلی صباح ترکی کے صدارتی مذہبی امور کے اعلیٰ بورڈ اور یوروپین کوسل فار فتویٰ اینڈ ریسرچ نے ایک مشترکہ اجلاس کا انتظام کیا تاکہ نماز کے اوقات کےلئے مشترکہ کیلنڈر اور مذہبی تہواروں پر چھٹیوں کو یقینی بنایا جائے. اس سے قبل 2016 میں ہونے والے اجلاس میں مشترکہ کلینڈر کے متعلق بیان تو جاری ہوا لیکن کچھ ممالک میں یہ عمل درآمد نہ ہوسکا.

اجلاس کے آغاز میں دینیات چیئر پروفیسر علی ارباس نے وہ امید کرتے ہیں کہ انٹرنیشنل پریئر ٹائمز کانگریس کسی نتیجے پر پہنچے گی جس سے نماز کے اوقات میں اختلاف کم سے کم تر ہوجائیں گے.

انہوں نے کہا کانگریس مشترکہ اسلامی کلینڈر اور مشترکہ نماز کے اوقات پر 2016 سے کام کر رہی ہے.

انہوں نے کہا نماز اور روزوں کے اوقات کا مسئلہ نیا نہیں لیکن اہم ہے. نماز کے اوقات میں واضح فرق قابل فکر ہے، جو اسلام کی بنیادی عبادت ہے. یہاں یوروپی اور اسلامی ممالک کے سائنسدان اس بات پر بحث کریں گے اور کسی نتیجے پر پہنچیں گے.

Muslim Community

Istanbul

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div