Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

'مسلمانوں اورعیسائیوں سے بھارتی شہریت چھین لی جائے'

بھارت کے انتہا پسند ہندو رہنما نے بھارت کو "ہندو ریاست" قرار دینے...
شائع 30 ستمبر 2021 08:41am

بھارت کے انتہا پسند ہندو رہنما نے بھارت کو "ہندو ریاست" قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دو اکتوبر تک ان کی دی گئی ڈیڈ لائن پر عمل نہ کیا گیا تو بھارت میں "جل سمادھی" کی جائے گی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انتہا پسند ہندو رہنما سنت پرم ہنس نے کہا کہ بھارت میں موجود مسلمانوں اور عیسائیوں سے ان کی شہریت چھین لی جائے کیونکہ بھارت ہندو دھرم کے لئے بنا ہے یہاں پر بسنے والے لوگ ہندو ہی ہونے چاہئیں۔

انتہا پسند ہندو رہنما نے کہا کہ بھارت میں ہندوؤں کے علاوہ اور مذہب کے لوگ بھی بستے ہیں لیکن وہ خود کو بھارتی نہیں سمجھتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ بھارت ہندوؤں کا ملک ہے، تو پھر حکومت کو چاہئے کہ وہ بھارت کو ہندوؤں کی ہی ریاست قرار دے اور دوسرے مذاہب کے لوگوں کو دی گئی بھارتی شہریت واپس چھین لی جائے۔

یوٹیوب/ون انڈیا ہندی

یاد رہے کہ ہندو مذہب کی روایات کے مطابق جل سمادھی کی تحریک میں ہندو سادھو پانی میں مردہ بن کر لیٹ جاتے ہیں اور اس کیفیت کو ہندو مذہب کے مطابق بہت نحوست کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

کہانیوں کے مطابق صدیوں پہلے جب کبھی سادھو مہاراج کسی بستی یا شہر کے لوگوں سے ناراض ہوکر جل سمادھی کرتے تھے تو وہاں پر فصل سوکھ جاتی تھی اور وہاں کے لوگ بیمار ہوجاتے تھے، جس کے بعد اس علاقے کے بڑے سادھوؤں کو راضی کرنے کے لئے ان کو چڑھاوے چڑھایا کرتے تھے۔

Hindu

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div