Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا کیس: سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد:جسٹس سجاد علی شاہ نے ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی...
شائع 01 نومبر 2021 02:28pm

اسلام آباد:جسٹس سجاد علی شاہ نے ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ ٹوٹ گیا۔

جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے اسلام آباد میں ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے دوران سماعت فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن سے استفسار کیا کہ فاؤنڈیشن کے قانون میں ملازمین کے ساتھ مخصوص افراد کا ذکر ہے، یہ مخصوص افراد کون ہیں؟ جس پر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے وکیل نے کہا کہ مخصوص افراد کا تعین سپریم کورٹ 2009 کے فیصلے میں کرچکی ہے۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے مقدمہ سننے سے معذرت کرلی جس پر سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ ٹوٹ گیا۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کیس چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کو واپس بھجوا دیا۔

یاد رہے کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن نے اپیل کر رکھی ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی گئی ہے ۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div