Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچز کیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا

دبئی: پاک آسٹریلیا سیمی فائنل میچ میں امپائرز کون کون سے ہوں ...
شائع 10 نومبر 2021 09:26am

دبئی: پاک آسٹریلیا سیمی فائنل میچ میں امپائرز کون کون سے ہوں گے؟ آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچز کیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا۔

10نومبر کو ابوظبیو میں ہونے والے پہلے سیمی فائنل میچ میں فیلڈ امپائرز کی ذمہ داری ماریس ایراسمس اور کمار دھرما سینا انجام دیں گے جبکہ تھرڈ امپائر نتن مینن اور پال ریفل فورتھ امپائر ہوں گے۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے سیمی فائنل میں ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔

11نومبرکو دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں فیلڈ امپائرز رچرڈ کیٹل برو اور کرس گفانے ہوں گے۔

تھرڈ امپائر جوئل ولسن اور فورتھ امپائر رچرڈ النگ ورتھ ہوں گے جبکہ جیف کرو میچ ریفری ہوں گے۔

ICC

dubai

T20 World Cup

umpire

Pakistan vs Australia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div