Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

شوکاز نوٹس: وزیراطلاعات فوادچوہدری نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

اسلام آباد:الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں وفاقی...
اپ ڈیٹ 16 نومبر 2021 11:55am

اسلام آباد:الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔

الیکشن کمیشن کے 2 رکنی بینچ نے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کیخلاف سنگین الزامات کیس کی سماعت کی۔

فواد چوہدری الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوگئے جبکہ اعظم سواتی اور ان کے وکیل علی ظفر پیش نہیں ہوئے۔

وفاقی وزیراعظم سواتی کی غیر حاضری پر وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اعظم سواتی سینیٹ اجلاس کے باعث پیش نہیں ہوسکتے ۔

جس پر الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے آپ سے جواب جمع کرانے کا کہا تھا،الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوتےجواب جمع نہیں کرایا،سینیٹ کا بہانہ بناتے ہیں،اگلی سماعت پر اعظم سواتی کا جواب نہ آیا تو فرد جرم عائد کردیں گے۔

دوران سماعت وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے بیان پر الیکشن کمیشن سے معافی کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ میں خود بھی ایک وکیل ہوں ،شوکاز نوٹس کے چکر میں نہیں پڑنا چاہتا،میری درخواست ہے کہ اس کیس کو ختم کر دیں۔

اس پر ممبرز الیکشن کمیشن نے کہا کہ وکیل تو عدالت سے لڑائی نہیں کرتے، عدالت کے اندر لڑائی ہوتی ہے،عدالت کے باہر تو لڑائی نہیں ہوتی۔

فوادچوہدری نےکہا کہ بہت سارے بیانات میرے نہیں ہیں، یہ میری نوکری بھی ہے،جس پر ممبر سندھ نے کہا کہ پہلی باردیکھ رہے ہیں کہ گالی دینا بھی نوکری ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا ذاتی احترام ہے، میں کابینہ اور حکومت کا ماؤتھ پیس ہوں،میں نے کسی کو گالی نہیں دی، میری معذرت قبول کریں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کی معذرت پر ممبرز الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو ہدایت کی کہ آپ اپنی معذرت تحریری طور پر پیش کریں،جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ اوکے میں معافی نامہ جمع کرا دیتا ہوں۔

الیکشن کمیشن نے تحریری معافی نامہ طلب کرتے ہوئے سماعت 3دسمبر تک ملتوی کردی۔

فواد چوہدری کی اپوزیشن کو پھر انتخابی صلاحات میں حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل

بعدازاں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن میں پیش ہوا،اداروں کا احترام کرتا ہوں، ان کیخلاف کوئی بات نہیں کرتا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، انتخابی اصلاحات پی ٹی آئی کا نہیں قومی ایجنڈا ہے ،اتحادیوں سے ملکر بل اسمبلی سے پاس کروائیں گے۔

فواد چوہدری نے اپوزیشن کو پھر انتخابی صلاحات میں حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ جج لندن میں نواز شریف کے خرچے پر رہ رہے ہیں۔

Information Minister

ECP

اسلام آباد

ShowCause Notice

Fawad Chaudhary

appologise

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div