Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سپریم کورٹ: الیکشن ‏شیڈول میں تبدیلی کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست مسترد

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے الیکشن ‏شیڈول میں تبدیلی کیلئے...
شائع 30 نومبر 2021 02:04pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے الیکشن ‏شیڈول میں تبدیلی کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست مسترد کردی،جسٹس عمر عطاء ‏بندیال نے ریمارکس دیئے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرہوں گے،ملک میں جمہوریت کو تقویت دینے کیلئے سیاسی جماعتوں کو ‏مضبوط کرنا ضروری ہے، سیاسی جماعتوں کو سیاسی عمل سے نہیں نکالا جاسکتا۔

جسٹس عمرعطا ءبندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل ‏پرسماعت کی،اس سلسلے میں میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے سمیت دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے مؤقف اپنایاکہ صرف انتخابات نہیں صحیح معنوں ‏میں نمائندگی کی ضرورت ہے ۔

جسٹس عمرعطاءبندیال نے ریمارکس دیئےکہ جماعتی بنیادوں ‏پرالیکشن سے برادریوں میں ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے،ملک میں جمہوریت کوتقویت دینےکی ضرورت ہے،سیاسی جماعتوں کومضبوط کرناضروری ہے،سیاسی جماعتوں کوسیاسی عمل سےنہیں نکالاجاسکتا۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیئے ‏کہ کوئی بھی سیاسی جماعت عدالت میں نہیں آئی، سیاسی جماعتوں کوآکرکہنا چاہیئے کہ ‏ہائیکورٹ کے فیصلے سے نقصان ہورہا ہے۔

ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نےکہا کہ ہائیکورٹ کے حکم کی قانون میں کوئی ‏گنجائش نہیں،اگرعدالت حکم امتناع نہیں دیتی توانتخابات کی تاریخ بدلنے کی اجازت دے۔

‏جسٹس عمرعطابندیال نےریمارکس دیئے کہ تاریخ تبدیل کرنے کے سخت مخالف ہیں۔

عدالت نے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کیلئے کے پی حکومت کی درخواست مسترد کرتےہوئے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرکرانے کا حکم دے دیا ۔

الیکشن کمیشن عدالتی حکم پر عملدرآمد کیلئےاقدامات کرچکا، بلدیاتی انتخابات میں پہلے ہی 2سال تاخیر ہوچکی ہے۔

عدالت نے ‏قراردیا کہ الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تمام اقدامات کر ‏چکا،بلدیاتی الیکشن شیڈول جاری کرنے میں پہلے ہی 2سال تاخیر ہوچکی ہے،بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرہی ہوں گے۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے ‏کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

Supreme Court

اسلام آباد

KPK govt

justice umer ata bandiyal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div