Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعظم عمران خان کی کورونا کیخلاف ویکسی نیشن مہم کو مزید بڑھانے کی ہدایت

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وباء کی نئی قسم اومیکرون کے پیش...
شائع 03 دسمبر 2021 03:55pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وباء کی نئی قسم اومیکرون کے پیش نظر کورونا کیخلاف ویکسی نیشن مہم کو مزید بڑھانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع،بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، قلعہ عبداللہ اور پشین، اور سندھ میں حیدر آباد اور کراچی میں گندے پانی کے ذریعے پولیو کے پھیلاو کا خطرہ زیادہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دور دراز اور مشکل علاقوں تک پہنچنے والےانسداد پولیو ورکرز خصوصی تعریف کے مستحق ہیں،کم منتقلی والا سیزن پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے موزوں ترین وقت ہے اور ہم سب کو مل کر پولیو کا خاتمہ کرنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیو ورکرز کیلئےانعامات دینے کا پلان مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیو ورکرز کی ہراسگی یا ان پر حملوں کی صورت میں قانونی کارروائی کی ذمہ داری لیں، بچوں کی عمومی بچاؤ کے ٹیکوں اور انسداد پولیو مہم کو ساتھ ساتھ چلایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نئی قسم اومیکرون کے پیش نظر کورونا کیخلاف ویکسی نیشن مہم کو مزید بڑھایا جائے۔

وزیراعظم نے انسداد پولیو مہم میں صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سب کو مل کر پولیو کا خاتمہ کرنا ہے۔

pm imran khan

coronavirus

اسلام آباد

meeting

polio campaign

Omicron variant

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div