Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

گورنر سندھ نے بلدیاتی ترمیمی بل اعتراضات کے ساتھ واپس کر دیا

کراچی :گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بلدیاتی ترمیمی بل اعتراضات ...
شائع 07 دسمبر 2021 11:38am

کراچی :گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بلدیاتی ترمیمی بل اعتراضات کے ساتھ واپس کر دیا، صوبائی اسمبلی کو بل پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کر دی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بلدیاتی ترمیمی بل پر اعتراضات اٹھا تے ہوئے کہا کہ ڈی ایم سی کے خاتمے سے کوآرڈینیشن کے مسائل ہوں گے،میونسپل کارپوریشن غیر منقولہ پراپرٹی ٹیکس سے محروم ہو جائے گی، جس کے نتیجے میں شدید مالی بحران پیدا ہو جائے گا۔

اعتراضات میں کہا گیاکہ خفیہ بیلٹنگ سے لوکل باڈی سطح پر ہارس ٹریڈنگ ہوگی، کوئی دیہی علاقہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا حصہ نہیں ہو سکتا۔

اعتراضات میں مزیدکہا گیا کہ ترمیمی بل کا نوٹیفکیشن آئین کیخلاف ہے، دودھ کی سپلائی اسکیم،میرج، برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن کا اختیار لینا بھی آئین کی خلاف ورزی ہے، سندھ اسمبلی بل پر دوبارہ غور کرے۔

karachi

Governor Sindh

imran ismail

Bill

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div