Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

آسٹریلیا میں طیارے کا انجن فیل ہونے کے باعث سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک

سڈنی:آسٹریلیا میں طیارے کا انجن فیل ہونے کے باعث سمندر میں جاگرا...
شائع 20 دسمبر 2021 09:45am

سڈنی:آسٹریلیا میں طیارے کا انجن فیل ہونے کے باعث سمندر میں جاگرا ، حادثے میں 2افراد ہلاک ہوگئے، کوسٹ گارڈ اور پولیس کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کردیں ۔

آسٹریلیا کی ریاست کوئینسلینڈ کے شہر ریڈ کلف ایئرپورٹ سے ایک چھوٹے طیارے نے آج صبح 9بجے ٹیک آف کیا ۔

ابھی تک کی ملنے والی اطلاعات کے مطابق ٹیک آف کرنے کے چند منٹ بعد طیارے کا انجن فیل ہو گیا ،69 سالہ تجربہ کار پائلٹ نے طیارے کو واپس ایئر پورٹ پر موڑنے کی کوشش کی مگر بدقسمت طیارہ سمندر میں گر گیا،اس افسوسناک حادثے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق طیارہ آج صبح تقریباً 9.10 بجے (AEST) پر گرا جبکہ اس حادثے کے فوری بعد کوسٹ گارڈ اور پولیس کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں لگ گیا ۔

ریڈکلف ہوائی اڈے پر متعدد ایمبولینسیز پہنچا دی گئی ہیں جبکہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی اور حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے ایک ملٹی ایجنسی آپریشن جاری ہے، جس میں کوئنز لینڈ واٹر پولیس افسران اور غوطہ خور، فرانزک کریش یونٹ اور آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو شامل ہیں۔

sydney

Australia

Sea

Plane Crash

Queensland

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div