Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کرکٹ شائقین کو بڑا جھٹکا، کرکٹ کو بڑے انٹرنیشنل ایونٹ سے باہر کر دیا گیا

دبئی : کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ہے ، کرکٹ کو بڑے انٹرنیشنل ایونٹ...
شائع 21 دسمبر 2021 09:00am

دبئی : کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ہے ، کرکٹ کو بڑے انٹرنیشنل ایونٹ سے باہر کردیا گیا،آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ نے 2028 لاس اینجلس اولمپک کھیلوں میں کرکٹ کو شامل نہیں کیا ۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ایگزیکٹو بورڈنے 2028 لاس اینجلس اولمپک کھیلوں میں اسکیٹ بورڈنگ، اسپورٹ کلمبنگ اورسرفنگ سمیت 28 کھیلوں کو شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جن میں کرکٹ شامل نہیں ہے، تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ وہ اس سے پریشان نہیں ہے، کیونکہ اب بھی وقت ہے۔

آئی سی سی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کیلئے ابھی کافی وقت ہے،اولمپک عزائم تبدیل نہیں ہوئے ہیں، ہم بالکل اسی جگہ کھڑے ہیں جہاں ہماری توقع تھی۔

cricket

dubai

cricket fans

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div