Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

میری کرسمس کا پہلا میسیج ایک لاکھ یورو میں فروخت

پیرس: "میری کرسمس" کا بھیجا جانے والا پہلا ٹیکسٹ پیغام پیرس کے...
شائع 22 دسمبر 2021 09:40am

پیرس: "میری کرسمس" کا بھیجا جانے والا پہلا ٹیکسٹ پیغام پیرس کے نیلام گھر میں 107,000 یورو ($121,000) میں فروخت ہوا۔

یہ میسیج جو کہ 3 دسمبر 1992 کو بھیجا گیا تھا،وہ برطانوی ٹیلی کام کمپنی ووڈا فون نے نیلامی کیلئے پیش کیا تھا ۔

ووڈافون کے انجینئر نیل پاپ ورتھ نے اپنے کمپیوٹر سے یہ ایس ایم ایس برطانیہ میں ایک مینیجر کو بھیجا، جس نے اسے اپنے 2 کلوگرام (4 lb) "Orbitel" ٹیلی فون پر موصول کیا جو ڈیسک فون کی طرح ہے۔

جبکہ آکشن ہاؤس کے مالک اگوٹس نے کہا کہ "وہ سال کے آخر کے واقعات کے وسط میں تھے اس لئے اس نے اسے 'میری کرسمس' کا پیغام بھیجا۔

نان فنگیبل ٹوکنز، یا NFTs، ڈیجیٹل اثاثہ کی ایک قسم ہے جس کی مقبولیت میں اس سال اضافہ ہوا ہے، NFT آرٹ ورکس لاکھوں ڈالر میں فروخت ہو رہے ہیں۔

یہ ڈیجیٹل اشیاء جو کہ تصاویر، ویڈیو، موسیقی بلاک چین پر موجود ہیں، جو کہ نیٹ ورک کمپیوٹرز پر رکھے گئے لین دین کا ریکارڈ ہے، ہر NFT کا ایک منفرد ڈیجیٹل دستخط ہوتا ہے۔

اگوٹس نے کہا کہ غیر محسوس اشیاء کی فروخت فرانس میں قانونی نہیں ہے اور اس لئے نیلام گھر نے ٹیکسٹ میسج کو ڈیجیٹل فریم میں پیک کیا ہے، جس میں کوڈ اور کمیونیکیشن پروٹوکول دکھایا گیا ہے۔

خریدار کو اصل کمیونیکیشن پروٹوکول کی نقل موصول ہوگی جس نے SMS کو منتقل کیا تھا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے UNHCR کو جائے گی۔

Auction

Message

mobile phone

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div