Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

جنوبی کوریا کی سابق خاتون صدر 5سال قید کے بعد رہا

سیئول: جنوبی کوریا کی سابق خاتون صدر کو پانچ سال قید کے بعد رہا...
شائع 02 جنوری 2022 01:16pm

سیئول: جنوبی کوریا کی سابق خاتون صدر کو پانچ سال قید کے بعد رہا کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی سابق خاتون صدر پارک گوئن کو کرپشن کے الزامات میں جیل بھیجا گیا تھا جنہیں تقریباً 5 سال سزا کاٹنے کے بعد جمعےکے روز رہائی ملی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارک کی رہائی کے بعد جنوبی کوریا میں مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ان کے حصہ لینے سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 69 سالہ پارک جنوبی کوریا کی پہلی جمہوری منتخب رہنما تھیں جن کا کرپشن کے الزامات پر مواخذہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی عدالت نے گزشتہ سال سابق صدر پر الزامات ثابت ہونے پر ان کی 20 سال کی سزا کو برقرار رکھا تھا تاہم گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا کے صدر نے ان کو خراب صحت کی بنیاد پر خصوصی معافی دینے کا اعلان کیا تھا۔

سابق صدر سیول کے اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں سرکاری حکام نے صدارتی معافی نامہ ان کے حوالے کیا۔

اس موقع پر سابق صدر کے وکیل کا کہنا تھا کہ سابق فوجی حکمران کی بیٹی کو عوامی تشویش پر معافی دی گئی ہے اور اس حوالے سے مشکل فیصلہ کرنے پر صدر کے شکر گزار ہیں۔

South Korea

Seoul

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div