Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

مری سانحہ کے بعد ثابت ہو گیاکہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، شہبازشریف

لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ...
شائع 09 جنوری 2022 02:17pm

لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہےکہ مری سانحہ کے بعد ثابت ہو گیا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، مری سانحہ اِس بات کا ثبوت ہے کہ ملک پہ صرف نالائقی ، نااہلی ، بے حسی اور ظلم مسلط ہے ۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے سیاحوں کے اب بھی مری میں پھنسے ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ مری سانحہ کے بعد یہ ثابت ہو گیا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، مری سانحہ اِس بات کا ثبوت ہے کہ ملک پہ صرف نالائقی ، نااہلی ، بے حسی اور ظلم مسلط ہے ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ مری سے متعلق حکومت سچائی اوراصل حقائق بتائے تاکہ اس کے مطابق حکمت عملی بنائی جاسکے ،حکومت بیانات کے بجائے مری اور دیگر علاقوں میں پھنسے عوام کو نکالنے کیلئے مؤثر اقدامات کرے ، ہزاروں گاڑیوں کے اب بھی پھنسے ہونے کی اطلاعات پر شدید تشویش ہے، عوام پریشان ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء نے پھنسے مسافروں کی رہائش اور خوراک کے انتظامات کے علاوہ محفوظ گھروں کو واپسی یقینی بنائی جائے، مری میں پھنسے لوگوں کی مدد کرنے والے مقامی نیک دل افراد کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے مزیدکہاکہ حکومت بیان بازی اور عوام کو مورد الزام ٹھہرانے کے بجائے اپنی آئینی، قانونی اور انتظامی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔

شہبازشریف نے کہاکہ معصوم بچوں سمیت دیگر وفات پانے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے، یہ واقعہ ہمارے دل زخمی کرگیا ہے، بروقت اقدامات ہوجاتے اور انتظامی سوجھ بوجھ سے کام لیا جاتا تو اتنابڑا حادثہ نہ ہوتا ، بے حد افسوس ہے۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ فوج اور رینجرز کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن لائق تحسین ہے۔

Shehbaz Sharif

lahore

Opposition leader

Murree Incident

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div