Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

فوادچوہدری، فیصل واوڈا سمیت 4 حکومتی رہنماؤں کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کی...
شائع 11 جنوری 2022 11:03am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کی فیملی کی جانب سے وزیراطلاعات فواد چوہدری اور سینیٹر فیصل واوڈا سمیت 4 حکومتی رہنماؤں کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کی بہو،پوتے اورپوتی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری، فرخ حبیب، فیصل واوڈا اور صداقت عباسی کی نااہلی کی استدعا کی گئی۔

دوران سماعت درخواست گزاروں کی جانب سے رانا شمیم کےبیٹے احمد حسن رانا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ شبہ ظاہرکیا گیا ہے کہ اس عدالت کا کوئی بینچ دباؤمیں بنا،بتائیں کون سا بینچ دباؤ میں بنا؟،یہ ایک تھیم ہے جس کے تحت ساری چیزیں چل رہی ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ کیا کوئی ثبوت ہے کہ اپیلوں پر بینچ دباؤمیں بنا،جن کی اپیلیں ہیں کیا انہوں نے اس عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا،کیا رانا شمیم نے آپ کو یہ درخواست دائر کرنے کا کہاکہ استدعا ساری یہ ہے کہ رانا شمیم کی ہتک عزت ہوئی۔

Farrukh Habib

IHC

اسلام آباد

Faisal Wada

Fawad Chaudhary

Chief Justice Athar Minallah

Rana Shamim

ex cheif judge GB

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div