Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

امریکا میں انسان کو خنزیر کا دل لگادیا گیا

واشنگٹن : امریکا میں پاکستانی ڈاکٹر منصور محی الدین نے میڈیکل...
شائع 11 جنوری 2022 02:23pm
Photo: UNIVERSITY OF MARYLAND SCHOOL OF MEDICINE
Photo: UNIVERSITY OF MARYLAND SCHOOL OF MEDICINE

واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی ڈاکٹر منصور محی الدین نے میڈیکل سائنس میں شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے دل کے مریض میں کامیابی سے خنزیر کا دل لگادیا۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے 57 سالہ ڈیوڈ بینیٹ دنیا کے پہلے انسان بن گئےجن میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خنزیر کا دل لگایا گیا ہے۔

دل کی تبدیلی کیلئے کسی انسان کا انتظار کرنے کی ضرورت ختم ہوئی اور پہلی بار ثابت ہوا کہ انسان کسی جانور کے دل کے ساتھ بھی زندہ رہ سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل اسکول کے مطابق ایک مریض میں کامیابی سے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خنزیر کا دل لگایا گیا ۔

امریکا میں یہ کارنامہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر منصور محی الدین نے انجام دیا جو ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے گریجویٹ ہیں۔

بی بی سی کے مطابق مریض نے اپنے آپریشن سے پہلے کہا تھا کہ انہیں پتا ہے یہ اندھیرے میں تیر چلانے کے مترادف ہے مگر ان کیلئے یہ آخری چوائس تھی کہ موت کو قبول کریں یا پھر ٹرانسپلانٹ کرائیں۔

USA

heart surgery

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div