Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کی بات کیوں نہ مانی؟

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سابق...
شائع 21 جنوری 2022 09:09am

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے کپتانی نہ لینے کے مشورے کو نہ ماننے کی وجہ بتائی ہے۔

حال ہی میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ لالا کا ماننا تھا کہ کپتانی سے میری بولنگ متاثر ہوگی،میری ان سے اس موضوع پر بات ہوئی تھی۔

قومی فاسٹ بولر نے کہا کہ شاہد آفریدی نے مجھے یہ مشورہ دیا تھا کہ کپتان بننے کا فیصلہ ابھی نہ لو لیکن مجھے لگتا ہے کہ انسان کو کسی چیز کا جب موقع ملے تو اسے ضرور حاصل کرنا چاہیے ۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی کپتانی ضرور ایک چیلنج ہے لیکن محمد حفیظ اور فخر زمان کی ٹیم میں موجودگی سے آسانی ہو گی۔

شاہین شاہ آفریدی نے مزیدکہا کہ اس فرنچائز نے مجھے بہت پیار دیا ہے، میں 2018 سے اس ٹیم کے ساتھ ہوں، جو چیزیں مجھے چاہیں تھیں وہ اس نے مہیا کی، اور مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل شاہد آفریدی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میری شاہین سے بات ہوئی تھی تو میں نے اسے کپتانی لینے سے منع کیا تھا، میں نے شاہین شاہ کو سمجھایا کہ آپ ایک، دو سال رک جاؤ اور اپنی بولنگ پر بھرپور توجہ دو لیکن اس نے میری نہ سنی کیونکہ وہ بھی آفریدی ہے۔

lahore

Shahid Afridi

Fast Bowler

Pakistan Cricket Team

Shaheen Shah Afridi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div