Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

واٹس اپ ڈیسک ٹاپ صارفین کیلئے نئے اپ ڈیٹ پر کام کر رہا ہے

واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژن کے لیے ایک بڑے اپ ڈیٹ پر کام کر رہا...
شائع 24 جنوری 2022 01:25pm

واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژن کیلئے ایک بڑے اپ ڈیٹ پر کام کر رہا ہے۔

ویبیٹا انفو کے مطابق میٹا کی ملکیت واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ اور ویب ورژنز میں دو قدمی تصدیق شامل کرنے کی صلاحیت تیار کر رہی ہے۔

اپ ڈیٹ کا مقصد واٹس ایپ کو غیر مجاز لاگ ان سے روکنا اور صارفین کو اضافی تحفظ حاصل کرنے میں مدد کرنا ہے۔

ویبیٹا انفو نے انکشاف کیا کہ واٹس ایپ اکاؤنٹ کی رجسٹریشن اور 6 ہندسوں کا کوڈ داخل کرنے کے بعد اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کے لیے ذاتی پن کی ضرورت ہوگی۔

واٹس اپ ہر جگہ دو قدمی توثیق کا انتظام آسان بنانا چاہتا ہے، اس لیے وہ مستقبل کی اپ ڈیٹ میں ویب/ڈیسک ٹاپ کلائنٹ پر فیچر متعارف کرانے پر کام کر رہا ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ یہ عوامی بیٹا ٹیسٹرز کے لیے کب دستیاب ہوگا، کیونکہ فنکشن ابھی بننے کے ابتدا میں ہے۔

WhatsApp

meta

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div