Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی: عدالت کا نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری

قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے جج نے رپورٹر کو 12 فروری کو عدالت میں حاضر ہونے کو کہا
شائع 28 جنوری 2022 04:29pm

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی کی جانب سے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے میں مقامی عدالت نے سماء ٹی وی چینل سے وابستہ رپورٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (جنوبی) شاہد علی میمن کے سامنے معاملہ آیا تو رپورٹر سنجے سدھوانی غیر حاضر رہے۔

رپورٹر کی گرفتاری کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے جج نے رپورٹر کو 12 فروری کو عدالت میں حاضر ہونے کو کہا۔

اس کے علاوہ حلیم شیخ بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے لیکن ان کے وکیل ایڈووکیٹ عبدالوہاب بلوچ نے جج کو آگاہ کیا کہ ان کا موکل اس وقت ملک سے باہر ہے اور اس دن کے لیے ان کی غیر حاضری سے معذرت کرنے کی استدعا کی جبکہ جج نے درخواست منظور کر لی۔

سعید غنی نے اپنے مقدمے میں کہا ہے کہ حلیم شیخ نے سماء ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ٹاک شو کے دوران ان پر منشیات فروشوں کی سرپرستی کا الزام لگایا تھا۔

Saeed Ghani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div